یوم تشکر: عمران خان نے کس کو کیا کہا؟؟


یوم تشکر: عمران خان نے کس کو کیا کہا؟؟

کل وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف نے یوم تشکر کے نام سے ایک عوامی جلسہ کیا۔ جلسے میں عمران خان کے خطاب کی جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چئیرمین تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کو یوم تشکر سے تبدیل کر کے ایک جلسہ عام کیا۔

اس جلسے میں عمران خان کے خطاب کی چند جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔

  • پرویز خٹک آج آپ پاکستان کے ہیرو بن چکے ہیں، میں آپ کو پاکستان کی عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے پر جس طرح کی شیلنگ کی گئی اس سے ایسا لگ رہا تھا جیسے اس میں شامل لوگ پاکستانی نہیں بلکہ دشمن ہیں۔
  • خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے پر دشمن سمجھ کر ظلم کیا گیا، جبکہ اس دن کا انتظار ہے جب شریف برادران جیل میں ہوں گے۔
  • شریف برادران اپنی کرپشن بچانے کے لیے پاکستانیوں کو آپس میں لڑا رہے ہیں، انہیں پاکستانیوں پر اس طرح کا ظلم کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
  • جب سے پاناما لیکس کا معاملہ سامنے آیا ہے ایک جانب نواز شریف روز کسی سڑک کا فیتہ کاٹ رہے ہیں تو دوسری جانب شہباز شریف ڈرامے کر رہے ہیں۔
  • کہا گیا کہ خیبر پختونخوا سے لوگ ہتھیار لے کر آئے ہیں، لیکن مجھے کوئی ہتھیار نظر نہیں آیا اور نہ ہی تحریک انصاف نے کبھی انتشار کی سیاست کی ہے۔
  • فضل الرحمٰن میرا شکریہ ادا کرو، آپ کو پوچھتا کون تھا، لیکن اب میری وجہ سے نواز شریف آپ کو پوچھ رہے ہیں۔
  • مجھے اس دن انتہائی خوشی ہوئی جب سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ ملک میں ادارے کام نہیں کر رہے، ججز نے کہا کہ پاناما کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے۔
  • سپریم کورٹ میں کیس چلنے پر نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے، جب رانا مشہود کا کرپشن میں نام آیا تو انہوں نے استعفیٰ دیا، پرویز رشید کو انکوائری کی وجہ سے مستعفی کرایا گیا، اب نواز شریف کا کیس عدالت میں ہے اس لیے وہ بھی استعفیٰ دیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے قائدین نے یوم تشکر میں لاکھوں افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے مخالف سیاسی رہنماؤں نے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری