روس، امریکہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ


روس، امریکہ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

انصاراللہ یمن سیاسی کونسل کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ یمن جنگ صرف اور صرف امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہے، کہا: امریکہ اقوام متحدہ کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے مگر روس اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ تحریک کے سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ اسلحہ فروخت کرنے کے لئے یمن جنگ کا جاری رہنا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تمام اقدامات سعودی عرب کے حق میں ہیں۔

بخیتی نے وضاحت دی کہ امریکہ اقوام متحدہ کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے مگر روس اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے ایک سال سے زائد عرصے سے بعض عرب ممالک کا اتحاد تشکیل دیکر یمن پر فضائی حملے شروع کردئے تاکہ اس ملک کے فراری اور بھگوڑے صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لاسکے لیکن یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے زبردست مزاحمت کی وجہ سے سعودی اور اسکے اتحادی یہ جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔

یمن کے محکمہ صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے دوران 27 ہزار یمنی شہید اور زخمی ہو گئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری