لبنان میں میشل عون کا صدر منتخب ہونا صیہونی حکومت کے لئے ایک شدید دھچکہ ہے


لبنان میں میشل عون کا صدر منتخب ہونا صیہونی حکومت کے لئے ایک شدید دھچکہ ہے

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے لبنانی سفیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ یقینا میشل عون کا صدر منتخب ہونا صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں ایک اہم قدم ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، تہران میں لبنان کے سفیر فادی حاج‌ علی نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات اور تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے آغاز میں امیر عبد اللہیان نے لبنان میں سیاسی عمل کی تکمیل اور نئے صدر کے انتخاب پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ میشل عون کا صدر منتخب ہونا صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت، علاقائی سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانےمیں ایک اہم قدم ہے۔

اس ملاقات میں لبنان کے سفیر نے بھی خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن کردار کی طرف اشارہ کر تے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑا اور اہم ملک ہے جو ہمیشہ ایک دوست اور بھائی کے طور پر مظلوم قوموں کے ساتھ  کھڑا ہے.

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری