امام جمعہ قم: عالمی استکبار کا قومی دن تاریخ میں امریکی رسوائی کا تسلسل


امام جمعہ قم: عالمی استکبار کا قومی دن تاریخ میں امریکی رسوائی کا تسلسل

قم کے امام جمعہ آیت اللہ سعیدی نے عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ایرانی نوجوانوں نے 13آبان (4 نومبر 1980) کو امریکہ کو رسوا کیاکیونکہ سامراج کی مخالفت فطری طور پر ہمارے مذہب کا جز ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت‌الله سید محمد سعیدی نے قم کے بسیجیوں (رضاکار نوجوانوں) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران تیرہ آبان کے دن کے حوالے سے کہا کہ یہ دن انقلاب کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے اور جیسا کہ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ یہ دن اسلامی جمہوریہ کا دوسرا انقلاب ہے۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران کے جوانوں نے فساد کے ٹھکانوں میں دشمن کا کوئی اثر باقی نہ رہنے دیا، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں نے اس دن امریکہ کو رسوا کرنے کا طریقہ دنیا کو سکھایا ہے کیونکہ سامراج کی مخالفت فطری طور پر ہمارے مذہب کا جز ہے۔

یاد رہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پر قبضہ کرلیا تھا۔

لہٰذا ایرانی عوام اپنے ملکی تاریخ 13 آبان کو ہر سال عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کے طور پر مناتی ہے اور عوام جوق در جوق مظاہروں میں شرکت کرکے "مردہ باد امریکہ" کے نعرے لگاتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری