چین کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تعاون کی پیشکش


چین کی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تعاون کی پیشکش

چین نے پاکستان سے ایران تک نامکمل گیس پائپ لائن مکمل کرنے میں تعاون کی پیشکش کردی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، چین کی کمپنی چائنا پیٹرولیم پائپ لائن بیورو نے گوادر سے ایرانی سرحد تک نامکمل رہ جانے والی گیس پائپ لائن مکمل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا 80 کلومیٹر حصہ ابھی نامکمل ہے جبکہ چائنا پٹرولیم پائپ لائن بیورو پہلے ہی گوادر نواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن کے 1.4 ارب ڈالر مالیت کے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے تکمیل نہ پا سکا تھا۔ تاہم پابندیاں اٹھنے کے بعد بھی امریکہ کی بعض بندشوں کی وجہ سے منصوبے کی تکمیل التوا کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی پاک چین راہداری منصوبے میں دلچسپی ظاہر کرنے پر چین نے بھی ایران کو سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری