عراق جنگ کے متاثرین کے درمیان بم دھماکہ


عراق جنگ کے متاثرین کے درمیان بم دھماکہ

صوبے صلاح الدین کے مشرقی علاقے میں عراقی متاثرین کے ہجوم میں ایک زور دار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ العلم اور جبال الحمرین نامی علاقوں کو ملانے والی سڑک پر پہلے سے نصب شدہ بم کو اس وقت دھماکے سے اڑایا گیا جب داعشی جنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کا ایک قافلہ یہاں سے گزر رہا تھا۔

سکیورٹی ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے سے کم سے کم 20 افراد جاں بحق یا زخمی ہوچکے ہیں۔

ان افراد کا تعلق ''الحویجہ'' نامی قصبے سے تھا جو کہ داعش کے قبضے میں ہے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعش کے خلاف جنگ شروع ہونے سے بہت سارے عراقیوں نے پرامن علاقوں کا رخ کیا ہے اور داعشی ان افراد کو روکنے کے لئے اس قسم کے دھماکے کررہے ہیں تاکہ کوئی علاقہ چھوڑ کر جانے کی جرأت نہ کرسکے۔

عراقی افواج اور عوامی رضاکار فورسز موصل شہر میں داخل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے داعش پر شدید وحشت طاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری