موصل کے مزید چھے محلے آزاد کرا لئے گئے


موصل کے مزید چھے محلے آزاد کرا لئے گئے

عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موصٖل کے بائیں جانب کے 6 اہم محلوں کو داعش کے قبضے سے خارج کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قادمون یا نینوا ( نینوا ہم آرہے ہیں) فورس کے کمانڈر عبدالامیر یاراللہ کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موصل کے الملایین، السماح، الخضراء، کرکوکلی، القدس، اور الکرامه نامی محلوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔

قادمون یا نینوا فورس کے کمانڈر نے مزید کہا ہے کہ فوجی جوانوں نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے داعش کوبہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

عراق کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ اسد عبدالغنی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری