13آبان کی مناسبت سے ایرانی اور افغانی طلاب کی شاندارریلی/تصویری رپورٹ


13آبان کی مناسبت سے ایرانی اور افغانی طلاب کی شاندارریلی/تصویری رپورٹ

ایران کے مختلف شہروں میں سامراجی طاقتوں سے مقابلے کے دن اور یوم طلباء کی مناسبت سے عظیم الشان ریلیاں منعقد ہوئیں جس میں افغان طلاب نے بھی بھرپور شرکت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، 13آبان (4اکتوبر) سامراجیت سے مقابلہ کا دن ہے اس تاریخ کو ایران میں تین اہم واقعات رونما ہوئے ہیں:

1۔ امام خمینی کو جلال وطن کیا گیا

13آبان 1343 (4 نومبر 1963) کی رات دسیوں کمانڈو، ساواک ایجنسی کے کارندوں سمیت قم میں امام (رح) کے گھر پر حملہ آور ہوئے اور آپ کو گرفتار کرکے تہران منتقل کیا جس کے بعد ایک فوجی جہاز کے ذریعے ترکی جلاوطن کئے گئے۔

2۔طالب علم کا دن 13 آبان 1357
13 آبان کی صبح، اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کے طالب علم اپنے درسگاہیں چھوڑ کر تہران یونیورسٹی کی جانب مارچ شروع کیا اسی دوران گولیاں چلنا شروع ہوگئی اور 56 طالب علم شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

3۔جاسوسی اڈے پر قبضہ عالمی استکبار کے ساتھ مقابلہ کا دن

13 آبان 1358 انقلاب کے آغاز میں اور عبوری حکومت کے دور میں یونیورسٹی کے طالب علموں نے امریکہ کو شاہ اور ایرانی قوم کی دولت واپس لوٹانے پر مجبور کرنے کی غرض سے امریکی سفارت کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علم ریلی کی شکل میں امریکہ کی سفارت پہنچے، دیوار سے سفارت میں داخل ہوئے امریکی محافظین اور کارکنوں کی مزاحمت کے باوجود پورے سفارت پر قبضہ کیا۔

ان مناسبتوں کی وجہ سے ہرسال ایران میں 13 آبان یعنی 4 اکتوبر کو مظاہرے کئے جاتےہیں

افغان تارکین وطن بھی اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ 13آبان کے مظاہروں میں شرکت کرتے ہیں۔

افغان تارکین وطن زندگی کے مختلف پہلوؤں میں مشکلات کے باوجود اپنے ایرانی بھائیوں کی ہرغم اور خوشی میں برابر کے شریک سمجھتے ہیں۔

ورامین شہر میں مقیم افغان تارکین وطن کے بچوں نے اس سال بھی اپنے ایرانی ہم جماعت بچوں  کے ساتھ 13 آبان(3نومبر) کے مظاہروں  میں بھرپور شرکت کی۔

مظاہرے کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری