واہ کینٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ رابطہ کمیٹی کے تحت زبردست احتجاجی مظاہرہ


واہ کینٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ رابطہ کمیٹی کے تحت زبردست احتجاجی مظاہرہ

قصر شبیر (ع) امامبارگاہ جی ٹی روڈ واہ کینٹ سے بعد نماز جمعہ واہ کینٹ میں جاری حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قصر شبیر (ع) امامبارگاہ جی ٹی روڈ واہ کینٹ سے بعد نماز جمعہ واہ کینٹ میں جاری حالیہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید شیعہ رہنما سید رضا جعفری کے قاتلوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے حالات کے پیش نظر ایف سی کی بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ تیس محرم کی شام تقریباً 6:30 بجے رضا حسین مالاکنڈ جی ٹی روڈ پر جلوس کے اختتام پر اپنے گھر کی طرف پیدل جا رہے تھے تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے رضا حسین کے سر میں دو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔

اس افسوناک واقعے سے قبل ٹیکسلا تھانہ واہ کینٹ کی حدود گاؤں بھابڑا حسن کالونی میں حال ہی میں تعمیر ہونے والی امام بارگاہ قائم آل محمد کے متولی سمیت دو افراد کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہید سید رضا جعفری کو حسینت کا علم بلند کرنے اور یزیدیت کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں مارا گیا۔ دشمن جان لے کہ ایسے گھناونے اقدامات کے ذریعے یزیدیت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ قوم کے صبر کو آزمانے کی روش ادارے ترک کر دیں، سلمان سے مختار بننے میں دیر نہیں لگتی۔

تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری