پاکستان کے نامور شیعہ سینیٹر غیر اعلانیہ طور پر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل


پاکستان کے نامور شیعہ سینیٹر غیر اعلانیہ طور پر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پاکستان کے نامور سابق شیعہ سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ہفتہ کو علی الصبح پولیس اور رینجرز کی موبائلوں میں سوار بھاری نفری نے کراچی میں سابق سینیٹر کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے پاکستان کے نامور سابق شیعہ سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ہفتہ کو علی الصبح پولیس اور رینجرز کی موبائلوں میں سوار بھاری نفری نے کراچی کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی میں سید فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپہ مارا۔ انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ فیصل رضا عابدی پاکستان کی سابق حکمران جماعت اور صوبہ سندھ کی موجودہ حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے عام پاکستانیوں، مسلح افواج کے شہداء اور شیعہ شہداء کے قاتل کالعدم گروہوں کے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کی وجہ سے ان کی اپنی جماعت میں مخالفت بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی بھی رہے۔ سماجی حلقوں نے شہدائے پاکستان کا مقدمہ ذرائع ابلاغ کے توسط سے پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے والے نڈر اور بے باک سینیٹر کی غیر اعلانیہ و غیرقانونی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری