موصل کے عوام نے داعش کے زندان پر قبضہ کرلیا


موصل کے عوام نے داعش کے زندان پر قبضہ کرلیا

صوبہ نینوا کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے باشندوں نے داعش کے زندان پر حملہ کرکے 45 زندانیوں کو آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبے نینوا کے سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی موصل کے باشندوں نے داعش کے جیل پر حملہ کرکے 45 زندانیوں کے آزاد کرالیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موصل کے شہریوں نے سب سے پہلے جیل کے سکیورٹی پر مامور داعشی اہلکار کو ہلاک کردیا جس کے بعد اس جیل میں موجود 45 افراد کو بحفاظت رہا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

زندان سے رہا کرائے گئے افراد پر مختلف قسم کے مقدمات درج کئے گئے تھے اور ان میں سے بعض کو پھانسی کی سزا دی جانے والی تھی۔

''نینوا ہم آرہے ہیں'' فورس کے کمانڈر جنرل عبدالامیر یاراللہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی موصل کے چھے محلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کراکے ان محلوں کی اہم عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔

قادمون یا نینوا فورس کے کمانڈر نے مزید کہا ہے کہ فوجی جوانوں نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے داعش کوبہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک موصل کو دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری