یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار 5 سعودی فوجیوں کی تصاویر جاری


یمنی فوج کے ہاتھوں گرفتار 5 سعودی فوجیوں کی تصاویر جاری

یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورسز نے 5 سعودی فوجیوں کو گرفتار کرنے کی خبر دیتے ہوئے ان کی تصاویر جاری کی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور انصاراللہ سے وابستہ عوامی رضاکار فوسز نے یمن-سعودی مشترکہ سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 5 سعودی فوجیوں کو گرفتار کرکے ان کی تصاویر شائع کی ہیں۔

سعودی حکام نے تاحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں سعودی فوجی اپنی خیریت کا خبر دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

گرفتار سعودی فوجی جوان آل سعود سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  فوری طور پر یمن کے خلاف جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

یمنی فوج نے پانچوں سعودی فوجیوں کو نجران کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں انصاراللہ اور سعودی عرب کے درمیان اسیروں کے تبادلے کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔

کویت میں یمن کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں ملکوں کے سرحدوں پر دوبارہ کشیدگی میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔

جمعہ کے دن دونوں ملکوں کی سرحد پر شدید جھڑپیں ہوئیں اور یمنی فوج کے ہاتھوں 5سعودی فوجی جوان گرفتار ہوئے جن کی تصاویر ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری