پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ملازم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ


پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ملازم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سعودی سفارت خانے کے مبینہ جعلی ملازم جو انسانی اسمگلنگ سرکل کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا، کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایف آئی اے نے رپورٹ دی ہے کہ ملزم رشید اشفاق شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے۔

ملزم کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سرکل نے گرفتار کیا تھا اور وہ ایک اور کیس میں 6 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری