ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی وزیر دفاع


ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، چینی وزیر دفاع

چین کے وزیردفاع جنرل چینگ وین کوآن نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کے دوران ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دونوں معزز شخصیات نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں اعلیٰ افسران نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور  باہم دلچسپی کے دو طرفہ امور پر گفتگو کی۔

ایئر چیف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے چینی حکومت کا پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

جبکہ چینی وزیردفاع نے یقین دلایا کہ چین مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

چینی وزیردفاع نے پاک فضائیہ کے ضرب عضب میں کلیدی کردار کو سراہاتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری