شام میں ترکی افواج کی ہلاکتوں میں اضافہ، تعداد 12 تک پہنچ گئی


شام میں ترکی افواج کی ہلاکتوں میں اضافہ، تعداد 12 تک پہنچ گئی

ترکی نے شمالی شام میں "سپر فرات" نامی آپریشن میں حصہ لینے والے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تائید کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے فرانس نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے شام میں تعینات فوجیوں میں سے ایک دہشتگرد گروہ داعش کے میزائل حملے میں مارا گیا ہے۔

اس حادثے کے جائے وقوعہ کا حوالہ دیئے بغیر ترک فوج نے اس حملے میں دو دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں جاری جنگ کے دوران 24 اگست سے اب تک ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان فوجیوں میں سے زیادہ تر نے داعش کے میزائل حملوں  میں اپنی زندگیوں کو کھو دیا ہے۔


واضح رہے کہ ترکی نے 24 اگست 2016 کو شمالی شام میں فوجی مداخلت کا آغاز کیا تھا اور مبینہ طور پر اس ملک کی فوجی مداخلت کا مقصد علاقے سے داعش کو پیچھے دھکیلنا اور شام کی کرد فورسز کی پیشقدمی کو روکنا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری