صدر روحانی کا "بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی نمائش" میں تسنیم نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ


صدر روحانی کا "بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی نمائش" میں تسنیم نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ

حجۃ الاسلام ڈاکٹرحسن روحانی نے آج صبح بین الاقوامی اخبارات اور میڈیا کی نمائش کے دوراں تسنیم نیوز ایجنسی کے اسٹال کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آج علی الصبح تہران میں منعقدہ بائیسوئیں بین الاقوامی اخبارات اور میڈیا کی نمائش کے دورے کے دوراں تسنیم خبررساں ادارے کے اسٹال کا دورہ کیا۔

ایرانی صدر کو تسنیم خبررساں ادارے کی سرگرمیوں اور خبروں کے شائع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تہران کے امام خمینی عیدگاہ پر عالمی ذرائع ابلاغ کی بائیسویں نمائش کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سال عالمی ذرائع ابلاغ کی نمائش میں 40 روزناموں، 13 خبررساں اداروں، 23 دینی خبررساں ادارں، 86 ثقافتی، 96 نیوز چینل، 79 فمیلی کے متعلق جریدے اور چینلز کے علاوہ 11 بچوں سے متعلق جریدوں نے بھرپور حصہ لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی نمائش پورا ایک ہفتہ صبح 9:30 سے شام 20:30 تک جاری رہے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری