آج دنیا بھر میں سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


آج دنیا بھر میں سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

سونامی سے آگاہی کے عالمی دن کے منانے کا مقصد سونامی کی تباہیوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کا اپنانا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پچھلے 100 سال میں آنے والے سونامی طوفانوں میں سے 58  میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

پچھلے سال دسمبر 2015 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسملی نے 5 نومبر کو دنیا بھر میں سونامی سے آگاہی کا عالمی دن منایے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ سونامی کم آتے ہیں لیکن کسی بھی دوسری قدرتی آفت کی طرح، اگر ہم اس کے لئے خود کو تیار نہ کریں یا ہم میں اس سے بچنے کی آگاہی نہ ہو تو ہمیں اس کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری