پاکستان کی سعودیہ میں پھنسے مزدوروں کے خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان


پاکستان کی سعودیہ میں پھنسے مزدوروں کے خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے 5688خاندانوں کو فی خاندان 50 ہزار روپے بطور معاوضہ ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ورکروں کے خاندانوں کو یہ معاوضہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ادا کیا جا رہا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ باقی ماندہ خاندانوں کو ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے اووررسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی جانب سے اعداد و شمار اکٹھے ہونے کے بعد چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سرزمین حجاز پر پاکستان اور بھارت سے قانونی طریقے سے گئے ہوئے ہزاروں مزدوروں کو کئی ماہ سے نہ تو تنخواہ مل رہی ہے نہ ہی  دیگر جائز سہولیات۔

یاد رہے کہ عرصہ پہلے اس ذلت اور زہنی دباؤ سے تنگ آکر ایک مزدور نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔

جبکہ سنہری مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے سعودیہ جانے والے ان مزدوروں کے خاندان فاقہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری