داعش نے افغانستان میں مارے جانے والے کمانڈر کی موت کی تصدیق کر دی / تصویری ثبوت


داعش نے افغانستان میں مارے جانے والے کمانڈر کی موت کی تصدیق کر دی / تصویری ثبوت

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سینئر اور بانی کمانڈر سعد اماراتی کی ننگرہار کے علاقہ کوٹ میں افغان افواج کے ساتھ جھڑپ میں مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سینئر اور بانی کمانڈر سعد اماراتی کی ننگرہار کے علاقہ کوٹ میں افغان افواج کے ساتھ چھڑپ میں مارے جانے کی اطلاعات کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے علاقہ کوٹ میں افغان افواج اور داعش کے درمیان شدید لڑائ ہوئ تھی جس میں داعش کو شدید اور بھاری نقصان کا سامنہ کرنا پڑا تھا۔

داعش کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پیغام جاری اس گروہ کے کمانڈر سعد اماراتی کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ سعد اماراتی افغانستان میں داعش کے انتہائ اہم کمانڈر تھے جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری