موصل میں داعشی درندوں نے کیمیکل گیس استعمال کرنا شروع کردیا


موصل میں داعشی درندوں نے کیمیکل گیس استعمال کرنا شروع کردیا

عراقی کردستان کے ایک اعلیٰ اہکار کا کہنا ہے کہ موصل میں شکست سے دوچار داعشی درندوں نے کیمیکل گیس استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی کردستان کے ایک سینئر سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ عراقی افواج کے لئے آئندہ چند روز نہایت سخت اور دشوار ہوں گے کیونکہ داعش کی طرف سے کیمیکل گیس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کردستان کےسینئر سکیورٹی اہلکار مسرور بارزانی نے کہا: داعش نے عراقی فورسز کے خلاف ایسے ڈرون طیاروں کا بھی استعمال کیا ہے جو دھماکہ خیز مواد سے بھرے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے مختلف ممنوعہ اسلحوں کے علاوہ کیمیکل گیس کا بھی استعمال کیا ہے۔

بارزانی کا مزید کہنا تھا کہ داعش کو موصل سے باہر کرنے کے بعد بھی عراقی قوم کے لئے خطرہ ہے کیونکہ یہ پورے ملک میں انتہا پسندانہ نظریے پھیلانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ داعش کو کچھ غیرمرئی طاقتیں مختلف قسم کے ممنوعہ اسلحے مہیا کرتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری