کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں


کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی درست نہیں

سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کشمیر پر حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کو غلط قرار دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت مسلسل ظلم اور بربریت کررہا ہے جن کا عالمی برادری نوٹس نہیں لے رہی ہے، حکومت پاکستان کی کشمیر سمیت کوئی خارجہ پالیسی درست سمت میں نہیں جا رہی۔

تاہم انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد اس نکتے کی وضاحت نہیں کی کہ جب وہ خود پاکستان کی وزیر خارجہ تھیں تب انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے لئے کیا خارجہ پالیسی اپنائی تھی اور ان کی پالیسیوں کی بدولت عالمی برادری نے کس حد تک مسئلہ کشمیر کا نوٹس لیا تھا؟؟

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری