زائرین کی اربعین کے موقع پر سامراء جانے پر پابندی


زائرین کی اربعین کے موقع پر سامراء جانے پر پابندی

ایرانی وزارت داخلہ کے سرحدی امور کے ڈائریکٹر جنرل نے سامراء میں ہونے والے جان لیوا دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سامراء میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے زائرین اربعین سامراء نہیں جا پائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے حرم مطہر کے قریب کار پارکنگ میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سیکیورٹی ذرائع نے زائرین کو فی الحال سامراء نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین اربعین عراق کے باقی مقامات مقدسہ پر بغیر کسی خوف و خطر کے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عراق کے مقدس شہر سامرا میں اتوار کے روز حرمین عسکرین علیہما السلام کی پارکنگ میں ایک زوردار کار بم دھماکے میں 5 ایرانی زائرین شہید اور 97 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری