اسلامی سربراہی تنظیم بھی آل سعود کا آلہ کار !!!


اسلامی سربراہی تنظیم بھی آل سعود کا آلہ کار !!!

اسلامی سربراہی تنظیم نے سعودی عرب کے مکہ پر میزائل حملے سے متعلق بے بنیاد دعوے کو دہراتے ہوئے انصار اللہ یمن کی مذمت کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کے خلاف سعودی بے بنیاد الزامات کی اسلامی سربراہی تنظیم نے توثیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی سربراہی تنظیم نے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں مکہ مکرمہ پر میزائل داغنے کا انصار اللہ پر سعودی عرب کے بے بنیاد الزام کو دھراتے ہوئے یمنیوں کی حمایت کی بھرپور مذمت کی اور سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اسلامی سربراہی تنظیم کا بیان ایسے موقعے پر آیا ہے کہ آل سعود کا اتحادی برطانیہ نے واضح طور پر مکہ پر میزائل داغنےکی تردید کی تھی اور تاکید کی تھی کہ یہ میزائل جدہ کی طرف داغا گیا تھا، نہ مکہ مکرمہ کی جانب۔

اس سلسلے میں انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام کا کہنا تھا کہ اس الزام سے آل سعود کا مقصد جہان اسلام کی رائے عامہ کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے خلاف مشتعل کرنا ہے۔

دوسری جانب، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے سعودی پوزیشنوں پر حملوں سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انصاراللہ نے اب تک کسی بھی سویلین تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ لہٰذا، مکہ پر حملے کا دعویٰ اور سعودی عرب کا انصار اللہ پر مقدس مقامات پر حملے کے الزام کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کا یہ دعویٰ کہ انصار اللہ کے میزائل کا نشانہ مکہ تھا، کو جدہ اور مکہ کے درمیان 60 کلومیٹر سے زیادہ فاصلہ ہونےکی وجہ سے بھی آل سعود کے دعوے کو منطقی اور قابل اعتماد نہیں قرار دیا جا سکتا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری