ایران کی کمسن حافظہ "حنانہ" کی متحدہ عرب امارات میں قرآنی مقابلوں میں شرکت/ قصیدہ


ایران کی کمسن حافظہ "حنانہ" کی متحدہ عرب امارات میں قرآنی مقابلوں میں شرکت/ قصیدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی کمسن نمائندہ حافظہ قرآن "حنانہ خلفی" متحدہ عرب امارات میں بدھ کی صبح قرآنی مقابلوں کی نشست پر قرآنی ججوں کے سوالات کا جواب دے گی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، حنانہ اپنی والدہ کی ہمراہ متحدہ عرب امارات روانہ ہوچکی ہے جہان وہ بدھ 9 نومبر بدھ کو قرآنی ججز کے سوالات کا جواب دے گی۔

ان کو صبح کے مقابلوں میں دو صفحے کے تین سوالوں کا جواب جبکہ شام کے مقابلوں میں دو صفحے کے دو سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔

مقابلوں میں سعودی عرب، مصر، اردن، عراق اور الجزایر سے قرآن کریم کے ماہر، جج کی فرایض انجام دیں گے جبکہ ایران سے قرآنی جج محمد رضا پور معین کی شرکت بھی متوقع بتائی جا رہی ہے۔

حنانہ نے تین ججوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے مقدماتی مقابلے میں انتہائی شاندار جوابات دیئے تھے۔ یہاں تک کہ مقابلے کے دائرہ کار سے ہٹ کر بھی سوالات کئے گئے تھے جن کا انہوں نے صحیح جواب دیا تھا۔

حنانہ نے اس سے پہلے لبنان میں قرآنی مقابلوں میں شرکت کی ہے۔ لبنان کے قرآنی پروگرام میں مصری ماہرین قرآن نے حنانہ کی قابلیتوں کو قابل قدر قرار دے کر کہا تھا: ہم نے بہت سے حافظ قرآن دیکھے ہیں لیکن اس طرح تجوید اور اصولوں کی رعایت کے ساتھ حفظ ہم نے کم ہی دیکھے ہیں۔

حنانہ کے والد کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی کا یہ پہلا بین الاقوامی مقابلہ ہے اور وہ اپنی بیٹی کی بہترین پوزیشن کے لیے پرامید ہیں۔

ایران میں اول آنے والی کمسن حافظہ حنانہ خلفی ایک نامور اور قال ذکر حافظہ بن چکی ہیں جن کی آواز کی خوبصورتی کی وجہ سے کیسٹس بھی تیار ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ امارات میں قرآنی مقابلہ بعنوان «‌فاطمه بنت مبارک» دبئی کمپلیکس سنٹر میں کل بروز اتوار سے شروع ہوا ہے جو آئندہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

 

نیچے دئے گئے ویڈیو میں حنانہ خلفی کی دلنشین آواز میں قصیدہ سنئے:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری