فیصل رضا عابدی کی اہلیہ کی حکومتی زعماء، عدالتوں اور آرمی چیف سے انصاف کا تقاضا


فیصل رضا عابدی کی اہلیہ کی حکومتی زعماء، عدالتوں اور آرمی چیف سے انصاف کا تقاضا

فیصل رضا عابدی کی اہلیہ نے حکومتی زعماء، عدالتوں اور آرمی چیف سے انصاف کا تقاضا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شریک حیات کو شیعہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ کالعدم تنظیمیں کھلے عام پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیانات دیتے ہیں لیکن جس انسان نے ساری عمر پاکستان اور فوج کی بات کی ہو وہ کیسے کسی کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شیعہ رہنما فیصل رضا عابدی کی اہلیہ ندا فیصل رضا عابدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے خاوند پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔

ندا فیصل رضا عابدی کا مزید یہ کہناتھا کہ یہاں سچ کو برداشت نہیں کیا جاتا، سچ کو جرم بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو شیعہ ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

ندا فیصل نے ملک بھر میں شیعہ اور اہل سنت عوام کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: کالعدم تنظیمیں کھلے عام پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیانات دیتے ہیں اور آزادانہ طور پر دندناتے پھرتے ہیں لیکن جس انسان نے ساری عمر پاکستان اور فوج کی بات کی ہو وہ کیسے کسی کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میری تمام حکومتی زعما، عدالتوں اور آرمی چیف سے درخواست ہے کہ میرے خاوند کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری