ایران کی آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کو دعوت


ایران کی آزاد تجارت سے متعلق مذاکرات کے لیے پاکستان کو دعوت

ایرانی حکام نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت پر رسمی بات چیت شروع کرنے کے لئے ایک پینل تہران بھیجا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے بزنس نیوزویب کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تہران نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت پر رسمی بات چیت شروع کرنے کے لئے ایک پینل تہران بھیجے۔

پاکستان کی وزارت تجارت کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان سے رواں ماہ کے اختتام یا اگلے ماہ کے اوائل میں آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا پہلا دور شروع کرنے کے لئے ایک وفد کو تہران بھیجنے تقاضا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دعوت پاکستان کی جانب سے ایرانی حکام کے نام بھیجی گئیں کئی درخواستوں کے بعد دی گئی ہے جن میں ایران سے ٹیرف لائنز، کسٹم ٹیرف اور دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے سے متعلق دیگر مسائل پر مذاکرات کا تقاضا کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد 3 سے 4 ہفتوں میں تہران روانہ ہوگا جس میں وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے وفاقی بیورو کے حکام شامل ہوںگے۔ یہ وفد جتنا ممکن ہو سکے جلد از جلد ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کرے گا۔

پاکستان کے اس ذریعہ نے مزید کہا کہ پاکستان 2017 تک ایران، ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ حتمی آزاد تجارتی معاہدوں کو دستخط کرنا چاہتا ہے۔

آزاد تجارت کے معاہدے کا ڈرافٹ پاکستان کی طرف سے ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ مذاکرات کے آغاز کے لئے راہ ہموارہو گئی ہے۔

رواں سال مارچ میں ایران کے صدر حسن روحانی کے اسلام آباد دورے کے دوران دونوں ممالک نے اس معاہدے پر دستخط لرنے سے متعلق اتفاق کیا تھا۔

دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو آزاد تجارت کے معاہدے میں تبدیل کریں گے اور اگلے 5 سال کے دوران دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری