لشکر جھنگوی العالمی کے دو دہشت گردوں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت + تصاویر


لشکر جھنگوی العالمی کے دو دہشت گردوں کی پولیس مقابلے میں ہلاکت + تصاویر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے دو دہشت گرد ایاز عرف نعیم اور عامر عرف دانیال صوابی کے علاقے مینئی میں قانون نافذ کرنے والوں کے محاصرے میں آنے کے بعد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی ذیلی تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے دو دہشت گرد ایاز عرف نعیم اور عامر عرف دانیال قانون نافذ کرنے والوں کے محاصرے میں آنے کے بعد مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، یہ دہشت گرد صوابی کے علاقے مینئی میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں۔

دونوں دہشت گردوں کا تعلق تکفیری گروہ سےتھا۔

اطلاع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی تھی کہ دو دہشت گرد کوئی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے ہیں جس پر دونوں دہشت گردوں کو  شناخت کے بعد گرفتاری کے لئے محاصرے میں لے لیا گیا۔ لیکن دونوں دہشت گردوں نے گرفتاری دینے کے بجائے مقابلہ شروع کردیا جس میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دونوں دہشت گردوں کی شناخت خود لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان  نے کی ہے اور دونوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصاویر اور نام بمعہ عرفیت بھی فراہم کی ہے جبکہ دھمکی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  ایسا انتقام لیں گے جسے مرتدین کی آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری