بھارتی سفارتکار آج پاکستان بدر


بھارتی سفارتکار آج پاکستان بدر

بھارتی ہائی کمیشن کے ناپسندیدہ قرار دیے گئے 8 اہلکاروں میں سے 3 اسلام آباد ایئرپورٹ اور 5 پانچ واہگہ کے ذریعے آج واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی جانب سے جن بھارتی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا ہے ان میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ، انوراگ سنگھ، امر دیپ سنگھ بھٹی، دھرمیندرا، وجے کمار ورما، مادھون نندا کمار، جیا بالن شامل ہیں جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، 3 اہلکار فرسٹ سیکرٹری کمرشل انوراگ سنگھ، وجے کمار ورما اور مدھوان نندا کمار آج اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز نمبر ای کے  613 کے ذریعے روانہ ہوں گے، جبکہ باقی 5 اہلکار آج بذریعہ سڑک واہگہ سے بھارت جائیں گے۔

بذریعہ واہگہ بھارت واپس جانے والے اہلکاروں میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبئیر سنگھ، امردیپ سنگھ بھٹی،جیا بالن سینتھل اور دھرمیندرا شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کا پہلے اتوار کے روز بھارت واپسی کا شیڈول طے تھا، تاہم بعض ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے باعث ان اہلکاروں کی آج بھارت روانگی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی سفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔  تحقیق اور تصدیق کے بعد را کے ان جاسوسوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری