حمام العلیل میں بناسر کے 100 لاشیں دریافت


حمام العلیل میں بناسر کے 100 لاشیں دریافت

عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک اجتماعی قبر کا انکشاف کیا ہے کہ جس میں بغیر سر100 لاشیں دفن کی گئی تھیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے مضافاتی علاقے حمام العلیل میں ایک اجتماعی قبر دریافت کرلیا ہے جس میں 100 ایسی لاشیں دفن ہیں جن کے سر تن سے جدا کئے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انسان دشمن داعش دنیا بھر میں انسانوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرنے میں شہرت رکھتی ہے اور اس درندہ صفت گروہ نے عراق میں سینکڑوں نہتے مسلمانوں کو ذبح کیا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

جنگ سے متعلق ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ تمام لاشیں عراقی شہریوں کی ہیں اور ان سب کو داعش کے ساتھ مخالفت کرنے کے جرم میں ذبح کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج حمام العلیل کے علاقے میں داخل ہوچکی ہے اور عنقریب داعش کا صفایا کیا جائے گا۔

حمام العلیل موصل کے جنوب کا واحد علاقہ ہے جو داعش کے قبضے میں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری