معروف شاعر جون ایلیا کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے/ تصویری رپورٹ


معروف شاعر جون ایلیا کو ہم سے بچھڑے 14 برس بیت گئے/ تصویری رپورٹ

وہ معروف صحافی رئیس امروہوی اور فلسفی سید محمد تقی کے ‏بھائی اور مشہور کالم نگار زاہدہ حنا کے سابق خاوند تھے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغر تھا اور وہ 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہوئے۔

جون ایلیا کو اردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

ایلیا کے ایک قریبی رفیق، سید ممتاز سعید بتاتے ہیں کہ جون کو زبانوں ‏سے خصوصی لگاؤ تھا۔ وہ انہیں بغیر کوشش کے سیکھ لیتا تھا۔

جون ایلیا اپنے منفرد اور دل کو چھو لینے والے انداز کی وجہ سے خاص و عام میں مقبول تھے۔

ان کے اشعار میں موجود سادگی اور بےساختگی پڑھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی کا پہلا شعر محض 8 ‏سال کی عمر میں لکھا۔

ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح اور جوہر صقلی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے میں شاید (1991)، یعنی (2003)، گمان (2004)، لیکن (2006)، گویا (2008) اور فرنود (2012) شامل ہیں۔

جون ایلیا کو 2000 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

جون ایلیا طویل علالت کے بعد 8 نومبر 2002 کو کراچی میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

چاہنے والوں کے دلوں میں اپنے مخصوص طرز تحریر اور دلفریب انداز بیان کے سبب وہ آج بھی زندہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری