کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ایک ہفتے کے لئے بند


کوئٹہ کے تمام تعلیمی ادارے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر ایک ہفتے کے لئے بند

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کی بنا پر تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند کر دئیے جائیں۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ڈی ای او کوئٹہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ اسکولوں کی حفاظت پر مامور اہلکار اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور بغیر شناخت کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل نہ ہونے دیں۔

نیز اسکول میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی طالب علم کو باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔

دوسری جانب کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ آئی ٹی، اور ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تدریسی عمل کو جزوی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستانی حکام ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کا مسلسل اعلان کر رہے ہیں کہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری