ایرانی وزیر خارجہ کی حسن نصر اللہ سے ملاقات/ تصویری رپورٹ


ایرانی وزیر خارجہ کی حسن نصر اللہ سے ملاقات/ تصویری رپورٹ

ایرانی وزیر کارجہ نے لبنان دورے کے دوران حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنان دورے کے دوران حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات میں، جس میں حزب اللہ لبنان کے متعدد رہنما بھی شریک تھے، لبنان کی سیاسی صورتحال سمیت خطے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز 30 رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ لبنان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایسے موقع پر لبنان کا دورہ کیا ہے کہ اس ملک کے صدر میشل عون چند ہی دن پہلے حزب اللہ کی حمایت سے بعبدا محل میں صدر کے عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری