ٹرمپ کی ہیلری پر برتری، 244 بالمقابلہ 215/ جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت


ٹرمپ کی ہیلری پر برتری، 244 بالمقابلہ 215/ جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت

امریکی صدر کی دوڑ میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ 538 میں سے 244 الیکٹورل ووٹ لے کر 215 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے والی ہیلری سے سبقت لئے ہوئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، وائٹ ہاؤس کا نیا مکین بننے کے لئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے لازمی ہیں۔

امریکی عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور اب کچھ ہی دیر میں وہ فیصلہ دنیا کے سامنے آنے والا ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر واضح برتری حاصل ہے تاہم جب تک مکمل نتائج سامنے نہیں آ جاتے حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

موجودہ صورتحال پر ٹرمپ کے حامی نیویارک میں ان کی رہائشگاہ، ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہو چکے ہیں اور نہایت جوش و خروش سے ان کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری