یورپ میں ہفتہ کشمیر کا آغاز


یورپ میں ہفتہ کشمیر کا آغاز

برطانیہ سمیت یورپ بھر میں "ہفتہ کشمیر" کے نام سے تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، دنیا کو کشمیر کی تاریخ اور مسئلہ سے آگاہ کرنے کے لئے برطانیہ سمیت یورپ میں ہفتہ کشمیر منایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ تقریبات کی نگرانی برطانوی ممبران پارلیمنٹ سجاد حیدر کریم، راجہ افضل خان، فرینڈز آف کشمیر، کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا بخاری کر رہے ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، ممبر اسمبلی راجہ جاوید آزادکشمیر کی نمائندگی کریں گے۔

تقریبات میں یورپین سول سوسائٹی کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری