امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے، پرویز مشرف


امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے، پرویز مشرف

سابق صدر پرویز مشرف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور تبصرہ کیا کہ امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے، افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم ککے مطابق، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ دنیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش کریں گے۔

پرویز مشرف نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ نئے امریکی صدر  پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنارعات کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے افغانستان کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے نہیں جانا چاہئے۔ افغانستان سے فوجی دستوں کی کمی اثرات سے متعلق ہے وقت سے متعلق نہیں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ ”میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں دنیا میں امریکہ کے دیرینہ اور آزمائے ہوئے دوستوں کے ساتھ بالخصوص جنوب ایشیاء میں دوستانہ تعلقات کے نئے باب شروع کرنے میں کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتا ہوں۔“

سابق صدر نے کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ وہ دنیا میں امن اور استحکام لانے پر بھرپور توجہ دیں گے۔ پاک، بھارت تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ہمیں دہشت گردی کو کچلنے اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے باہمی اعتماد کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔“

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری