بھارت اور پاکستان کے اسٹاک انڈیکس پر"ٹرمپ"کی کامیابی کے اثرات


بھارت اور پاکستان کے اسٹاک انڈیکس پر"ٹرمپ"کی کامیابی کے اثرات

امریکہ میں ٹرمپ کی فتح، دنیا کی تیل اور مالیاتی منڈیوں پر منفی اثرات کا سبب بنی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان اور بھارت کےاسٹاک انڈیکس بھی گر گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ میں صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد سے یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ایک ڈرامائی کمی کا سامنا ہے.

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اسٹاک ایکسچینج میں بھی ٹرمپ کی کامیابی کی وجہ سے 600 یونٹس گر گئے ہیں۔

فرانس نیوز ایجنسی نے بمبئی سے رپورٹ دی ہے کہ آج سنسکس انڈیکس کے آغاز میں بمبئی اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ (6.08) فیصد یعنی ایک ہزار 676 یونٹس گر گئے ہیں۔

ٹرمپ کی فتح ایشیا کی مارکیٹوں سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا باعث بنی ہے۔

امریکہ اور ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے اسٹاک انڈیکس بھی ٹرمپ کی فتح سے متأثر ہو کر گر گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری