سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت پر رہائی/ تصویری رپورٹ


سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت پر رہائی/ تصویری رپورٹ

عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر نے کے بعد انہیں رہا کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات برادر علی حسین نقوی اور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی رہائی کے بعد فاتح اور خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کی رہائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی محب وطن اور دلیر عوامی رہنما ہیں۔ ان کی رہائی سے سندھ حکومت کے خلاف عوام میں پایا جانے والا غم و غصہ کم ہوگا۔

سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی نے  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہمشیرہ کے انتقال پر ملال کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گزشتہ ہفتے کراچی میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ان کی گرفتاری پر خصوصا شیعہ عوام سڑکوں پر نکل کر سراپا احتجاج ہو گئے تھے۔

ملک بھر میں ان کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے گئے تھے۔ خاص طور پر کراچی اور گلگت بلتستان کے عوام نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ جب کہ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق، عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری