سعودی حملوں میں 3 یمنی شہید 11 زخمی


سعودی حملوں میں 3 یمنی شہید 11 زخمی

صنعا کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں 3 یمنی شہید اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنار کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں کی صنعا کے علاقے مناخہ کے ایک مضافاتی محلے پر بمباری سے 3 نہتے یمنی شہید اور 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

رواں ماہ یمن میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سعودی جنگی طیاروں نے حملوں کو مزید تیز کردیا ہے اور اسی ہفتے کے دوران کم سے کم 100 یمنی شہید اور دسیوں بے گناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ یمنی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مظالم کا شکار ہوکر عورتوں اور بچوں سمیت اب تک 27 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری