سندھ رینجرز کی عوام سے چندہ اور عطیات دیتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل/ اعلامیہ


سندھ رینجرز کی عوام سے چندہ اور عطیات دیتے ہوئے محتاط رہنے کی اپیل/ اعلامیہ

سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی فرد یا تنظیم کو چندہ دیتے ہوئے اطمینان کر لیں کہ ان کی دی ہوئی رقم کسی دہشتگردی میں تو استعمال نہیں ہو رہی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سندھ رینجرز نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کراچی کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے عطیات یا چندہ دینے سے پہلے اطمینان کر لیں کہ ان کی دی ہوئی رقم دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ یا ان کے نیٹ ورک چلانے میں استعمال تو نہیں ہو رہی یا کسی عسکری ونگ، فرقہ واریت میں ملوث تنظیموں اور کالعدم جماعتوں کو دوبارہ منظم کرنے کا تو سبب نہیں بن رہی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص یا تنظیم کسی بھی شہری سے جبرا چندہ وصول کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی اطلاع رینجرز کی قریبی چیک پوسٹ یا 03162369996 یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر دی جائے۔
rangers.madadgar@gmail.com

واضح رہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران مختلف سیاسی، مذہبی اور کالعدم جماعتوں کے عسکری سیلز، دہشتگردوں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ جس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلنگ، دہشتگردی اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری