روس نے افغان طالبان کی جانب سے امریکی انتخابات کے بارے بیان کی حمایت کر دی


روس نے افغان طالبان کی جانب سے امریکی انتخابات کے بارے بیان کی حمایت کر دی

افغانستان کے لیے روس کے خصوصی نمائندے نے افغان طالبان کی ٹرمپ سے مطالبے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا مطالبہ بالکل درست اور منطقی ہے، امریکہ کو افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی میں تبدیلی لانی چاہئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے اسپوٹنیک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے روسی حکومت کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف  نے طالبان کی طرف سے امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے مطالبے کو درست اور منطقی قرار دیتے ہوئے کہا: امریکہ کو افغانستان سے نکلنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں۔

کابلوف کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی قیادت کو معلوم ہونا چاہئے کہ افغانستان کا مسئلہ روس اور دنیا کی دوسری طاقتوں کے بغیر حل ہونا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے صدر ڈونلڈٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا کام مکمل کر دیا جائے۔

امریکی نئے صدر ٹرمپ کے نام اپنے پیغام میں افغان طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان غیرت مند لوگوں کی سرزمین ہے جو اپنے وطن کو بہت عزیز رکھتے ہیں لہٰذا امریکہ فوری طور پر اپنے فوجی دستوں کو افغانستان سے واپس بلوائے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں نیٹو کی افواج اب بھی تعینات ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا وعدہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری