عراقی افواج کی النمرود کی طرف پیش قدمی


عراقی افواج کی النمرود کی طرف پیش قدمی

صوبے نینوا کے آپریشنز کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز النمرود کی طرف تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المسلمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ نینوا کے آپریشن کمانڈر عبدالامیررشید یارالله کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز صوبے کے مختلف دیہاتوں جیسے عباس رجب، النعمانیہ سمیت النمرود کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں اور داعشی دہشت گرد جان بچا کے فرار ہونے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے اور مقررہ وقت میں موصل سے داعش کا صفایا کردیا جائے گا۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ عراقی افواج پوری کامیابی کے ساتھ  آگے بڑھ رہی ہیں۔

داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موصل آپریشن کے آغاز سے اب تک 1363 داعشی ہلاک کردیے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری