صالحی کی پولینڈ کے صدر سے ملاقات + تصاویر


صالحی کی پولینڈ کے صدر سے ملاقات + تصاویر

ایران کی ایٹمی توانائی کے سربراہ نے پولینڈ کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ایرانی ایٹمی توانائی کے ذرائع سے نقل کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے پولینڈ دورے کے دوران اس ملک کے ایٹمی مراکز کا  بھی دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے ایٹمی توانائی کے درمیان تعاون بڑھانے  پر زور دیا گیا۔

ڈاکٹر صالحی نے پولینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات کی اور اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی کا پیغام بھی پہنچایا۔

پولینڈ کے صدر نے ڈاکٹر صالحی کا ''وارسا'' کا دورہ کرنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: وارسا، تہران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، علمی، ثقافتی اور سماجی تعلقات کے فروغ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ نے پولینڈ کے صدر سمیت کئی دیگر اہم رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

صالحی نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم، وزیر ثقافت، پارلیمنٹ  اور سینٹ کے نمائندوں سے اہم امور سے متعلق بات چیت کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری