خواجہ آصف نے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا


خواجہ آصف نے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فوج کے موجودہ سربراہ کی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے فوج کے موجودہ سربراہ کی ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آج نیوز چینل کے سیاسی ٹاک شو میں عاصمہ شیرازی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار سینیئر فوجی جرنیلوں نے ایک ساتھ فوج میں کمیشن لیا تھا. اگر نئی تقرری ان چار کے علاوہ ہو تو پھر میڈیا کو تنقید کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف لازوال میراث چھوڑ کر جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک اور نجی نیوز چینل کو وزیر دفاع نے بتایا تھا کہ تاحال نئے آرمی چیف کے بارے میں حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔ جنرل راحیل 29 نومبر تک اپنی مدت ملازمت پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ 27 نومبر تک نئے آرمی چیف کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہمیں اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے. حکومت نے تین سالوں میں فوج کے احترام کےلیے کئی کام کئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل شجاع پاشا اور جنرل ظہیرالاسلام جیسے لوگ اداروں کے لئے نقصان کا باعث بنے۔

انہوں نے جنرل راحیل شریف کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری