حریت رہنماؤں کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں


حریت رہنماؤں کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں

ترجمان دفترخارجہ مسئلہ کشمیر کو برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی کی باقیات قرار دیا اور تاکید کی اسلام آباد سید علی گیلانی, یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق کی ملاقات اور بھارتی مظالم کے خلاف ان کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے افسوسناک 16 برس کے قیصر کو زہر دیا جانا ہے جبکہ بعد ازاں اس کے جنازے پر بھارت نے بربریت کا مظاہرہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سید علی گیلانی, یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق کی ملاقات اور بھارتی مظالم کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خصوصی سفیروں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ بھارتی سفارتی اہلکار جو کہ مختلف بھارتی انٹلی جنس اداروں کے لیے کام کر رہے تھے، واپس جا چکے ہیں۔ ممبئ حملہ کا معاملہ عدالت میں ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے دوران مقبوضہ کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کی خبر دی اور کہا کہ برطانیہ ایک قدیم جمہوریت ہے اور انسانی حقوق کے حوالے سے اہم ریکارڈ رکھتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی کی باقیات ہے۔

نفیس زکریا نے امریکی صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات کو دنیا بھر میں دیکھا گیا۔ پاکستان نئے منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری