آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات


آرمی چیف سے ترکمانستان کے وزیر دفاع اور جاپان کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکمانستان کے وزیردفاع اور جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان  نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں غیرملکی شخصیات نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ترکمانستان کے وزیر دفاع و قومی سلامتی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکمانستان کے وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے پہلے جی ایچ کیو پہنچنے پر ترکمانستان کے وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

دوسری جانب جاپان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی۔

انہوں نے افغانستان میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری