مخالفین ناکام رہیں گے/ عوام حکومت کے ساتھ ہیں


مخالفین ناکام رہیں گے/ عوام حکومت کے ساتھ ہیں

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا سانگلہ ہل میں انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے مخالفین ناکام رہیں گے کیونکہ عوام ان کے ساتھ ہیں.

خبررساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سانگلہ ہل میں انٹرچینج کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالفین ناکام رہیں گے کیونکہ عوام ان کے ساتھ ہیں.

انہوں نے کہا کہ سانگلہ ہل انٹرچینج کا وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔ اب لاہور تک کا سفر ڈھائی گھنٹے سے کم ہوکر ڈیڑھ گھنٹہ ہوجائے گ۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی رفتار یہی رہی تو سستی بجلی سستی گیس پورے ملک میں ہوگی۔ 2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔

حکومت کے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے اور ریلوے کا بھٹہ بیٹھ گیا تھا لیکن انکی حکومت نے دونوں اداروں کی کارکردگی بہتر بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔ پچھلی حکومت نے حاجیوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ لیکن اب دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھے گی۔

عمران خان کا نام لئے بغیر نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں لیکن وہ نیا پاکستان بھی وہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے سانگلہ ہل موٹروے ڈبل روڈ ایکسپریس وے سمیت مختلف منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری