ٹرمپ کی تکراری باتیں/ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جلد متوقع


ٹرمپ کی تکراری باتیں/ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جلد متوقع

امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ نے 2 سے 3 ملین غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ انتخاباتی مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نومنتخب صدر نے سی بی ایس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر تاکید کی ہے کہ ملک بر سے غیرقانونی طور پر بسنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخاباتی مہم کے دوران کئے گئے تمام وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 ملین غیرقانونی تارکین وطن کو امریکہ چھوڑنا پڑے گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جلد متوقع ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سرحدوں کو پرامن کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں لاکھوں ایسے تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری