فلوجہ میں بم دھماکے سے 5 افراد شہید 15 زخمی


فلوجہ میں بم دھماکے سے 5 افراد شہید 15 زخمی

عراقی شہر فلوجہ کے مرکز میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المسلمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلوجہ شہر کے وسط میں 2 کار بم دھماکے کئے گئے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کاروں کو خودکش بمبار چلا رہے تھے جنہیں فلوجہ شہر کے مرکز میں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

واضح رہے کہ فلوجہ کو عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے گزشتہ مہینے دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

فلوجہ میں اب کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کل صوبہ کربلا میں بھی ایک خودکش دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری