آل سعود کے فوجی اڈے یمنی بیلسٹک میزائلوں کی زد میں/ آل سعود کے ایک اہم آلہ کار کی ہلاکت


آل سعود کے فوجی اڈے یمنی بیلسٹک میزائلوں کی زد میں/ آل سعود کے ایک اہم آلہ کار کی ہلاکت

یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کے علاقے نجران میں واقع آل سعود کے اہم فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ صوبہ مأرب کے علاقے صرواح پر خونین حملے کے نتیجے میں آل سعود کے درجنوں آلہ کاروں سمیت ان کا ایک اہم سرپرست بھی مارا جاچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے علاقے میں واقع آل سعود کے اہم ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے آل سعود کے فوجی ٹھکانوں پر دو میزائل داغے ہیں جس کی وجہ سے آل سعود فوج پر وحشت طاری ہوگئی ہے۔

یمنی فوج کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز سعودی اتحادی فوج کے یمن پر ہونے والے حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے کاتیوشا نامی میزائلوں سے آل سعود کے علاقے میں واقع الحماد فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی فوج نے آل سعود فوج کے ایک اہم مرکز ''رقابة السدیس''کو بھی نشانہ بنایا ہے جہاں پر آل سعود فوج کو تربیت دی جاتی ہے اور فوجی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔

دوسری طرف یمن کے صوبہ ''اب'' پر آل سعود کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں کم سے کم 8 نہتے شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب، سعودی آلہ کاروں کے صوبہ مأرب کے علاقے صرواح پر خونین حملے کے نتیجے میں بھی درجنوں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمن کے ایک عسکری ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں آل سعود کے آلہ کاروں کے سرپرست مرسل القبلی تھا۔

اس ذریعے نے المسیرہ کو وضاحت دی کہ آل سعود کے آلہ کاروں کی جانب سے وحشیانہ حملے کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے ناکام بنا دیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری