افغان نے پارلیمنٹ کی جانب سے برطرف کئے ہوئے وزیروں کو بحال


افغان نے پارلیمنٹ کی جانب سے برطرف کئے ہوئے وزیروں کو بحال

افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ کی طرف سے برطرف کئے گئے 6 وزراء کو دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ کی طرف سے برطرف کئے گئے وزراء کو بحال کر دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے فیصلے کو صدر کی جانب سے رد کرنے کے باعث اس ملک میں سیاسی بحران مزید بڑھ  گیا ہے اور معاملہ سپریم کورٹ تک جا پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمان نے خراب کارکردگی پر 6 وزراء کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

تاہم اشرف غنی نے برطرف ہونے والے تمام 6 وزرا کو بحال کر دیا اور کابینہ اجلاس میں صدر نے ہدایت دی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک وزرا اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری